جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

رینجرز اور پولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 ملزمان گرفتار

09 اپریل, 2023 14:16

کراچی: رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کہ ٹی ٹی پی کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزمان صدر، منگھوپیر، بنارس میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ کرچکے ہیں، ملزمان میں گروہ سرغنہ محمد کمال خان اور عبدالقادر شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کو کراچی کے ایک تاجر نے درخواست دی تھی، تاجر کو افغانستان اور پاکستان کے مختلف نمبرز سے کالز آرہی تھیں، ملزمان فوج پر بھتہ کی ڈیمانڈ کررہے تھے، بھتہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی دہشت گرد کی ہدایت پر مانگا جارہا تھا، دہشت گرد افسر خان عرف ارشد بھتے کیلئے احکامات دیتا تھا، دہشت گرد کی ہدایات پر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیاں، کالعدم تنظیم کا کمانڈر اور دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ کراچی کے مقامی تاجروں کے موبائل نمبرز حاصل کرتا تھا، افغانستان میں افسر خان عرف ارشد کے ساتھ نمبر شیئر کرتے تھے، ملزمان بھتہ وصول کرکے افغانستان بھجواتے تھے، ملزمان بھتہ نہ دینے والوں کو قتل یا زخمی کردیتے تھے، ملزمان نے کراچی کے 5 تاجروں کے نمبرز افغانستان بھیجے، ملزمان نے 2تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top