جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں بارش کے باعث حادثات میں اضافہ، 4 افراد جاں بحق

06 جولائی, 2022 16:08

کراچی: شہر قائد میں برسات کے باعث حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے، صبح سے اب تک 4 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔

ریسکیور ذرائع کے مطابق ملیر کھوکرا پار میں گھر کی دیوار گرنے سے 12 سالہ لڑکا امان جاں بحق ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم بستی گلی نمبر تین کے گھر میں کرنٹ لگنے سے عمران نامی شخص کی جان گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی مون سون بارشیں اب تک 31 افراد کی جان لے چکی ہیں : پی ڈی ایم اے

ذرائع نے بتایا کہ کراچی قصبہ کالونی کے گھر میں بھی کرنٹ لگنے سے 18 سالہ عبد اللہ لقمہ اجل بن گیا۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی داؤد چالی کچی آبادی میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top