جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی غیر حاضری درد سر بن گئی

06 اکتوبر, 2021 15:38

پشاور : خیبر پختونخوا میں اساتذہ کو حاضری رجسٹر میں دستخط کرنے اور بائیو میٹرک استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اساتذہ کی غیر حاضری پر قابو پانے کے لئے قدم لیتے ہوئے تمام اسکولوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کی تمام سرکاری اسکولوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

سرکاری اسکولوں میں غیر حاضری کے بڑھتے مسائل پر جاری مراسلے میں کہا گیا کہ اساتذہ کو رجسٹر میں لفظ پی لکھنے کی بجائے آفیشل دستخط کرنا ہوں گے، جہاں بائیو میٹرک کی سہولت ہو وہاں انگوٹھا لگایا جائے گا۔

صرف غیر تعلیم یافتہ اسٹاف کو پی لکھنے کی اجازت ہوگی۔ فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top