جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 737 نئے کیسز کی تصدیق، مزید 25 افراد جاں بحق

09 جولائی, 2021 10:46

اسلام آباد : ملک میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے، مزید ایک ہزار 737 افراد متاثر ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47 ہزار 528 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 737 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کی کورونا میں مؤثر اقدامات پر اداروں کو مبارکباد

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 518 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 69 ہزار 370 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top