جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوات میں بم دھماکوں میں مطلوب کالعدم تحریک طالبان کا ایک دہشت گرد ہلاک

23 ستمبر, 2022 13:18

پشاور : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کا ایک دہشت گرد ہلاک اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ملاکنڈ ریجن اور سیکورٹی فورسز نے ضلع سوات میں کارروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے مقام پر پہنچے تو کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد نے مقابلہ کیا، جس کے دوران وہ مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے : کورکمانڈر پشاور کی دورہ سوات میں گفتگو

دہشت گرد کی شناخت عادل زیب ولد میاں صاحب جان ساکن شکرے منگلور ضلع سوات ہوئی، جس کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور گولہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دہشت گرد دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو دھماکے سے اڑانے کے کیس سمیت ٹارگٹ کلنگ اور معتدد مقامات پر دہشت گردی میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

دیگر دہشت گرد ساتھی زخمی حالت میں رات کی تاریکی اور گھنے باغات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top