جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بچوں سے زیادتی کی ویڈیو ڈارک ویب پر شیئر کرنیوالے مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

18 نومبر, 2020 20:53

راولپنڈی: انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کا جرم ثابت ہونے پر راولپنڈی کی عدالت نے تین بار پھانسی اور تین بار عمر قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے جبری اغوا، زیادتی اور ویڈیو بنانے کے اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں ملزم سہیل ایاز کو جرم ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت اورتین بار عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے حساس ڈیٹا کی ڈارک ویب پر فروخت، پی ٹی اے کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

مجرم کو متاثرہ خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مجرم سہیل ایازکے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔

ملزم کو تھانہ روات پولیس نے گرفتار کیا تھا، سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top