جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی کے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

08 اکتوبر, 2021 09:23

کراچی : پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب کوئٹہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت ندیم کے نام سے کی گئی، جسے علاج کے لیئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوتیلی بیٹی سے جنسی ہراسگی، پی ٹی آئی رہنماء لیلیٰ پروین کا سابق شوہر گرفتار

سہراب گوٹھ میں دوسری کارروائی کے دوران موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے پستول نقدی اور چھنی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

گلبرگ پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن سے اسلحہ، آئس اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ تمام 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top