جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

20 سالہ لڑکے کی دس سالہ معصوم بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

08 فروری, 2021 09:51

کراچی : 20 سالہ لڑکے نے دس سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے حسن الیاس گوٹھ میں دس سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ مقامی لوگوں نے 20 سالہ لڑکے سعید کمال کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع کی۔

مدد گار 15 کی ٹیم پہنچی تو علاقے والوں نے ملزم کو پولیس حوالے کیا۔ ملزم کے خلاف بچی کے والد طارق کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میاں چنوں : نیشنل ہائی وے پر 8 بچوں کی ماں کے ساتھ جنسی زیادتی

مدعی کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو زبردستی ایک گھر میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمہ درج کرکے تفتیشی پولیس کو منتقل کردیا ہے۔ بچی کو میڈیکل کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top