جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

20 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ

08 جنوری, 2020 15:14

پشاور: 20 کلو آٹے کے بوری کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہو گیا، فائن آٹے کا تھیلہ 950 سے بڑھ کر 1100 روپے، سرخ آٹے کی قیمت 780 سے بڑھ کر 1000 روپے ہو گئی۔

پشاور میں مہنگائی کی طوفان وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔ دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، 85 کلو آٹے کی بوری 4 ہزار 800 روپے میں فروخت ہونے لگی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا، 20 کلو فائن آٹے کا تھیلہ 950سے بڑھ کر 1100 روپے کا ہوگیا جبکہ سرخ آٹے کی قیمت 780سے بڑھ کر 1000 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 481 پوائنٹس کا اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فلور ملز کو سرکاری گندم کا اجراء نہیں ہو رہا، اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں خریداری کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top