مقبول خبریں
ایک ہی دن 10 لاکھ ویکسینیشن، تمام اکائیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا : اسد عمر
اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ تمام اکائیوں نے ویکسینیشن کے عمل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسینیشن کی گئی، جس سے ہدف مکمل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : لاک ڈاؤن کے ثمرات، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چار فیصد کم ہوگئی
انہوں نے کہا کہ ہدف کے حصول میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد نے اہم کردار ادا کیا۔ تمام اکائیوں کی طرف سے ویکسینیشن کے عمل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔