جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی رپورٹ ہی بھارت کے لئے چارج شیٹ ہے : فواد چوہدری

23 اگست, 2019 14:51

اسلام آباد: مودی کو دنیا کی زبان سمجھ نہیں آرہی، بھارت کی اپنی لیڈر شپ فاشسٹ بن چکی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ ہی بھارت کے لئے چارج شیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کے لئے یہ رپورٹس ہی کافی ہیں۔ صدر ٹرمپ ثالثی کررہے ہیں،  مودی کو دنیا کی زبان سمجھ نہیں آرہی، دہشت گردی کا الزام لگانے والا انڈیا آج خود دہشت گردی کررہا ہے۔ آجکل بھارت کی اپنی لیڈر شپ فاشسٹ بن چکی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی کوششیں امن کے لئے ہیں۔ پاکستان جارحیت کے لئے نہیں کھڑا، ہم امن کی بات کرتے ہیں۔  

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کی پاکستانی کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے متعلق علم نہیں ہے، خطے کی صورتحال کے پیش نظر جنرل باجوہ کی مدت ملازت میں توسیع خوش آئندہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top