جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فواد چوہدری نے پاکستان مخالف ٹویٹ پر راہول گاندھی کو کھری کھری سنا دیں

28 اگست, 2019 14:05

اسلام آباد : فواد چوہدری نے پاکستان مخالف ٹویٹ کرنے پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو کھری کھری سنا دیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے راہول گاندھی کو پاکستان مخالف ٹویٹ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔


انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی آپ کی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ کنفیوژن ہے، ایسا مؤقف اختیار کریں جو حقیقت کے قریب ہو۔

فواد چوہدری نے راہول گاندھی کو مشہور شاعر فیض احمد فیض کا ایک شعر بھی سنایا۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی رپورٹ ہی بھارت کے لئے چارج شیٹ ہے : فواد چوہدری

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ گو کہ ہمارا حکمران جماعت کے ساتھ شدید اختلاف ہے، مگر میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، پاکستان کے لیے کوئی گنجائش نہیں کہ وہ اس میں مداخلت کرے۔

مزید پڑھیں : راہول گاندھی سمیت بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کو سری نگر میں داخلے کی اجازت نہ ملی

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو تشدد ہورہا ہے وہ پاکستان کے اکسانے پر کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top