مقبول خبریں
برطانیہ : لیسٹر میں فسادات کے دوران ہندو لڑکے کی جان بچانے والا مسلمان لڑکا مشہور
لندن : ہندو لڑکے کی جان بچانے والا مسلمان لڑکا برطانیہ بھر میں مقبول ہوگیا، میڈیا بھی ان دونوں نوجوانوں کی جانب دلچسپی دکھانے لگ گیا۔
برطانیہ کے لیسٹر میں پُرتشدد جھڑپوں کے دوران ایک ہندو لڑکے کو مسلمانوں کے ہجوم نے گھیرے میں لے لیا، جس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی کار مسلمانوں پر چڑھانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کے شاہی خاندان پر مشتمل سیریز ’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید بھی شامل
مشتعل افراد نے رام کیشوالا کو کار سے نکالنے کی کوشش کی۔ اس دوران ایک مسلمان لڑکے نے اس لڑکے کی جان بچائی۔
اب انسانیت کی یہ کہانی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک ہندو شخص کو ایک مسلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پرتشدد ہجوم سے اس کی جان بچائی۔ کیشوالا کو لیسٹر میں تشدد کے دوران سر پھٹنے کے بعد ٹانکے لگنے کی ضرورت تھی۔