جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمر شریف دل کی تکلیف کے وجہ سے اسپتال منتقل

28 جون, 2019 10:43

کراچی: معروف فنکار عمر شریف کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے کئی ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

عمر شریف کو شام کے وقت اچانک دل میں تکلیف کے باعث پیٹیل ہسپتال لایا گیا کچھ ٹیسٹ کے بعد انہیں آغا خان منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمر شریف کے عارضہ کی تکلیف کو فلحال خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی ہسپتال نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج تھے، یاد رہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے عمر شریف کے انتقال کی جھوٹی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جبکہ عید الفطر پر انھوں نے اپنا کم بیک تھیٹر بھی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top