جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یورپی ممالک میں قائم یوکرینی سفارتخانوں کو جانوروں کی آنکھوں کے پارسل موصول

03 دسمبر, 2022 12:41

یورپ میں متعدد یوکراینی سفارت خانوں کو اس ہفتے کے شروع میں جانوروں کی آنکھوں پر مشتمل خونی پیکجز اور لیٹر بم بھی موصول ہوئے۔

یوکرائنی اور ہسپانوی حکام نے بتایا کہ میڈرڈ میں یوکرین کے سفارت خانے کو جمعہ کے روز جانوروں کی آنکھوں پر مشتمل ایک پارسل موصول ہوا، جو یورپ بھر میں اس کے سفارتی مشنوں کو بھیجے گئے اسی طرح کے خونی پارسل کے سلسلے کا تازہ واقعہ ہے۔

مجموعی طور پر ایسے 17 واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں سفارت خانوں کو جھوٹے بم کے خطوط اور جانوروں کے اعضاء جس میں گائے اور خنزیر کی آنکھیں شامل ہیں؛ موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : اگر نیٹو یوکرین کو پیٹریاٹ سسٹم فراہم کرتا ہے تو ہماری افواج کیلئے جائز ہدف ہوگا : روس

یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ مخصوص رنگ اور بو کے ساتھ بھیگے ہوئے پارسلوں کو ہنگری، نیدرلینڈز، پولینڈ، کروشیا اور اٹلی کے سفارت خانوں اور برنو، نیپلز اور کراکاؤ میں جنرل قونصل خانوں کو بھیجا گیا ہے۔ تمام متعلقہ سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو سخت سکیورٹی میں رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یوکرائنی حکام نے یہ بھی بتایا کہ ویٹیکن میں یوکراینی سفیر کی رہائش گاہ کے دروازے پر توڑ پھوڑ کی گئی اور قازقستان میں اس کے سفارت خانے کے حوالے سے بم کی جھوٹی دھمکی موصول ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top