جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں دو ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز کی منگنی کی تقریب وائرل

13 جنوری, 2022 14:38

نیو دہلی : بھارت کی دو خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کرلی اور جلد دھوم دھام سے شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتیں ہیں۔

بھارتی ریاست ناگپور کی دو ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز سوربھی مترا اور پارومیتا مکھرجی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئیں، کچھ عرصے کے افیئر کے بعد کھلے عام منگنی کرلی، جن کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

ڈاکٹر پارومیتا نے بتایا کہ ایک دونوں کی ملاقات ایک کانفرنس میں ہوئی، جس میں ہم زیادہ بات نہ کرپائے، تاہم ہم نے انسٹاگرام آئی ڈی کا تبادلہ کیا اور باقاعدگی سے بات کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوربھی سے پوچھا کہ سب کے سامنے پرپوز کروں تو کیا وہ مجھے مسترد کر دوں گی؟ جس پر اس نے کہا کہ میں ایسا کیوں کروں گی، جس پر مجھے اپنا جواب مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے سات دن کے قرنطینہ کی شرط

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد میرے جنسی رجحان کے بارے میں جانتے تھے۔ جب میں نے حال ہی میں اپنی والدہ کو بتایا تو وہ چونک گئیں۔ لیکن بعد میں، وہ راضی ہوگئی کیونکہ وہ چاہتی ہے کہ میں خوش رہوں۔

سروبھی مترا، جو پیشہ سے ماہر نفسیات ہیں، نے کہا کہ خوش قسمتی سے انہیں اپنے خاندان کی طرف سے کسی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

یہ جوڑا جلد ہی گوا میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ انگوٹھی کی تقریب کی طرح، جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کا نام "سول یونین” رکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top