جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی

28 مئی, 2022 10:26

کراچی : ڈکیتی اور حادثے کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

گلشن اقبال بلاک چار میں بلڈنگ کی چھت سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کی شناخت 24 سالہ عبداللہ ولد امام عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

کارساز کے علاقے میری ٹائم میوزیم کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائيکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 27 سالہ محسن کے نام سے ہوئی۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : پی سی ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

عزیز آباد محمدی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ کراچی کے علاقے سچل پنجاب ٹرک اڈہ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری دلاور کو زخمی کردیا گیا۔

سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ چاکر ہوٹل کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں 50 سالہ حسن ولد صادق عمر زخمی ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top