جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث دو سابق پولیس افسران کو قید کی سزا

28 جولائی, 2022 10:03

واشنگٹن : عدالت نے امریکی سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث دو سابق پولیس افسران کو تین سال سے زائد قید کی سزا سنادی ہے۔

سال دو ہزار بیس میں مئی کے مہینے کے دوران ایک سفید فام پولیس افسر نے گردن پر گھٹنے رکھ کر امریکی سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کو قتل کردیا تھا، جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکہ کے کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ اس قتل کے خلاف دنیا بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جارج فلائیڈ قتل کیس : تین سابق پولیس افسران شہری حقوق کی خلاف ورزی کے مجرم قرار

پولیس نے واقعے میں ملوث پولیس افسران کو گرفتار کرلیا تھا، جن کے خلاف قائم مقدموں کی سماعتیں جاری ہیں۔

امریکی ریاست سینٹ پال کے شہر مینیسوٹا میں ہونے والی ایک سماعت میں امریکی ڈسٹرکٹ جج پال میگنسن نے دو سابق پولیس افسران 36 سالہ ٹو تھاو کو ساڑھے تین سال اور 28 سالہ جے الیگزینڈر کوینگ کو تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ان سے قبل ایک تیسرے 39 سالہ پولیس افسر تھامس لین کو گزشتہ جمعرات کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کیس کے مرکزی ملزم چوون کو 20 سال اور پانچ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top