جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئٹہ میں غیر قانونی سی این جی اسٹیشن پر چھاپہ، دو افراد گرفتار

23 اپریل, 2021 10:06

کوئٹہ : سریاب میں غیر قانونی سی این جی اسٹیشن چلانے والے دو افراد گرفتار ہوگئے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق پولیس کے ہمراہ سریاب میں آپریشن کرکے گھر میں غیر قانونی سی این جی اسٹیشن چلانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جنہیں پولیس کے حوالے کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : گھر میں قائم پانی کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ اور غیر قانونی سپلائی لائن پکڑی گئی

پولیس نے صدام حسین ولد محمد اکبر اور عرض محمد ولد محمد کو موقعہ واردات سے گرفتار کیا۔ کاررواٸی خفیہ اطلاع کے موصول ہونے پر کی گٸی۔ کارروائی کے دوران گھر میں لگا سی این جی پلانٹ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top