جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹی وی اینکر کا قاتل اسمگلر اور فراڈیا قرار، معاملہ کروڑوں کے بجائے اربوں کا نکلا

11 جولائی, 2019 10:47

کراچی : اینکر کے قتل میں ملوث ملزم اسمگلر نکلا، ملزم میڈیا کے علاوہ بینکنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کے پیسے بھی بٹور چکا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے ملزم عاطف زمان سے متعلق چونکا دینی والی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں۔

ملزم چند سال قبل معمولی ملازم اور قیوم آباد کشمیر کالونی کا رہائشی تھا، کچھ عرصہ قبل وہ ڈیفنس شفٹ ہوا، واردات سے چند روز قبل عاطف نے اپنی فیملی کو اسلام آباد روانہ کر دیا تھا۔

عاطف زمان چند ماہ قبل اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس وقت ملزم کی لوکیشن بلوچستان کے ایک پسماندہ علاقے کی تھی، کچھ عرصے بعد ملزم دوبارہ مرید اور دیگر انویسٹرز سے رابطے میں آیا تھا۔ واپس آکر ملزم نے شراکت داروں کو بتایا کہ خیبر پختوانخواہ سے واپسی پر 25 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ سے مرید سمیت تمام سرمایہ دار وں کا اعتبار ملزم عاطف سے اٹھ گیا تھا۔ ملزم میڈیا سے وابستہ 30 سے زائد افراد کے پیسے بٹورچکا ہے۔ ملزم نے انفینیٹی کمپنی کے نام پر اسمگلنگ کا کاروبار شروع کررکھا تھا اور اس کے کئی شہر اور ممالک کے اسمگلرز سے رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا کے علاقہ بینکنگ سیکٹرز سے وابستہ افراد کی انویسٹمنٹ بھی ملزم کے پاس موجود ہے۔ تحقیقات کے مطابق معاملہ کروڑوں کا نہیں کئی ارب روپوں کا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top