جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا وقت آگیا ہے، کملا ہیرس

23 اگست, 2024 09:30

امریکی نائب صدر اور صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا وقت آگیا ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا ڈیمو کریٹک نیشنل کنونشن اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میں نے ایسے گھرانے میں آنکھ کھولی جہاں شہری حقوق کی با ت ہوتی تھی۔

کملا ہیرس نے اس موقع پر صدارتی الیکشن کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کی نامزدگی قبول کرلی۔

انہوں نے کہا میرے والد کہا کرتے تھے آگے بڑھو تم ہی جیتو گی، میری والدہ خاتون کے حقوق کیلئے لڑنے والی عورت تھیں۔

نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں مجھے یہاں تک لے جانے والا راستہ بلا شبہ غیر متوقع تھا، لیکن میں غیر متوقع سفر کیلئے کوئی اجنبی نہیں ہوں۔

امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ میں عوام کیلئے ہوں اورا ن کی بلا تفریق خدمت کروں گی، الیکشن موقع ہے ماضی کی غلطیوں کو مٹا کر آگے بڑھا جائے جب کہ  امریکا کی آزادی کے لیے ہمیشہ جدوجہد کروں گی۔

ٹرمپ کے حوالے سے کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بہت سے معاملات میں غیر سنجیدہ ہیں، ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس میں آنے کے نتائج سنگیں ہوں گے۔

نائب صدر نے کہا کہ میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کے لیے ہمیشہ کھڑی رہوں گی، البتہ غزہ میں جو کچھ ہوا ہے وہ تباہ کن اور دل دہلا دینے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن اور میں اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے اس طرح کام کر رہے ہیں کہ اسرائیل محفوظ ہو، یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، غزہ میں مصائب کا خاتمہ ہو اور فلسطینی عوام کو وقار، سلامتی، آزادی اور خود ارادیت کا حق مل سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top