منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو پیچھے چھوڑدیا

07 ستمبر, 2021 15:27

نیویارک : چین کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو امریکہ اور برطانیہ میں پیچھے چھوڑدیا ہے ۔

بی بی سی کے مطابق مانٹرنگ فرم اینی ایپ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ایپ صارفین یوٹیوب کے مقابلے میں ٹک ٹاک پرزیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا ویڈیو دورانیے کو مزید بڑھانے کا فیصلہ

مانٹرنگ فرم اینی ایپ کے مطابق ٹک ٹاک نے "سٹریمنگ اور سوشل لینڈ اسکیپ” کو بڑھا دیا ہے ۔

یاد رہے کہ یوٹیوب مجموعی طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ایپ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے آسٹریلوی چینل اسکائی نیوز پر پابندی لگا دی

 یوٹیوب کے ماہانہ صارفین کی تعداد دو ارب سے زائد ہے جبکہ ٹک ٹاک کے 700 ملین ماہانہ صارفین ہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top