جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمر کوٹ میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

24 اپریل, 2021 14:13

عمر کوٹ : روڈ حادثے میں خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

عمر کوٹ کے جاگیر موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں بدقسمت خاندان کی دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

روڈ حادثے میں معجزانہ طور کم سن بچی کو خراش تک نہ آئی۔ ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کی والدہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شکارپور میں روڈ حادثہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

تینوں لاشیں آدھے گھنٹے تک سڑک پر پڑی رہیں۔ اطلاع کے باوجود ریسکو اہلکار نہ پہنچ سکے۔ کافی انتظار کے بعد پولیس نے تینوں میتوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔

بھیل برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سول اسپتال پہنچے اور ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top