جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یہ وقت کورونا پر سیاست نہیں، ایک ہو کر مقابلہ کرنے کا ہے : اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

24 اپریل, 2021 11:21

پشاور : مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ این سی او سی بہتر فیصلے کررہی ہے، یہ وقت کورونا پر سیاست کے بجائے ایک ہو کر اس کا مقابلہ کرنے کا ہے۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے ممبران اسمبلی اور عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر دن بدن خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ یہ وقت کورونا پر سیاست کے بجائے ایک ہو کر اس کا مقابلہ کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں کورونا سے لاکھوں لوگ مرگئے۔ وہاں اسپتالوں میں آکسیجن اور ضروری ادویات تک موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ایس او پیز : اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی اور وفاقی حکومت کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بہتر فیصلے کر رہی ہیں۔ این سی او سی اور وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تائید سندھ حکومت نے بھی کی۔ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے، لیکن بچوں کی زندگی زیادہ مقدم ہے۔

مشتاق غنی نے کہا کہ حکومت بچوں کو وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر قسم کی اقدامات کر رہی ہے۔ اگر عوام نے احتیاط نہ کیا تو وباء زیادہ پھیل سکتی ہے۔ پھر مجبوراً حکومت کو پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے خود بھی اور عوام کو بھی سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top