جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یہ دور ڈکٹیٹر سے زیادہ بدتر ہے، جو کچھ یہ بو رہے ہیں وہ کاٹیں گے بھی : عمران اسماعیل

06 جولائی, 2022 15:44

کراچی : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ یہ جنگل کا قانون ہم نہیں چلیں گے۔ جو کچھ یہ بو رہے ہیں وہ کاٹیں گے بھی۔ ان کو ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔

سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزراء ٹی وی پر بیٹھ کر عمران خان اور ان کے خاندان کو گالیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب بتائیں سگریٹ پر ڈیوٹی کیوں کم کی گئی ہے؟ کیونکہ آپ کے شوہر ٹوبیکو کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ روٹی کم کھاؤ، چائے کم پیو، لیکن سگریٹ زیادہ پیو۔

ان کا کہنا تھا کہ سولر کی بات کرو تو ایک ارب کا سلمان شہباز نے نوٹس بھیج دیا ہے۔ عزت ان کی خراب ہوتی ہے، جن کی کوئی عزت ہو۔ آپ لوگ تو اس ملک سے بھاگے ہوئے ہو۔ پاکستان آجائیں عدالتوں میں مقابلہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حلیم عادل کی گرفتاری کی مذمت، بزدل حکمراں تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں : یاسمین راشد

سابق گورنر نے کہا کہ عمران ریاض کے ساتھ جو ہوا، وہ بدترین مارشل لا کی مثال ہے۔ یہ دور ڈکٹیٹر سے زیادہ بدتر دور ہے۔ ہم پرامن جماعت ہیں، ہم آزادی صحافت کے ساتھ ہیں۔ سمیع ابراہیم، ارشد شریف، جمیل فاروقی، ایاز امیر کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ جنگل کا قانون ہم نہیں چلیں گے۔ جو کچھ یہ بو رہے ہیں وہ کاٹیں گے بھی۔ ان کو ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔ حلیم عادل شیخ نے ایسا کون سا قصور کیا ہے؟ میں عدالتوں سے گزارش کرتا ہوں سوموٹو لیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہوں نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کروا کر محفوظ کیا ہے۔ انہیں کچھ ہوا تو ویڈیو سامنے آجائے گی۔ سیاسی بساط نومبر میں تقرری پر ہے۔ امپورٹڈ حکومت چیری بلاسم لیکر گھوم رہی ہے۔ حکومت کیا چلا رہے ہیں یہ تو انگوٹھا لگا نے بیٹھے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top