جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بیت وادی گولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنےکا اعلان

01 اپریل, 2019 14:14

تیونس: تیسواں عرب سربراہ اجلاس آج سے تیونس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت بنانے، امریکا کےگولان کوتسلیم کرنےکے فیصلے پراوردیگر امور زیِر پر غور کیا گیا۔

 تیونس کی میزبانی میں تیسواں عرب سربراہ اجلاس میں مختلف عرب ممالک کے وفود شرکت کیلئے پہنچے جہاں کانفرنس کےترجمان محمود الخمیری کا کہنا تھا کہ عرب سربراہ کانفرنس میں شام شریک نہیں ہے۔

عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سےمقبوضہ بیت وادی گولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنےکا اعلان بھی کیا گیا، خطے میں ایرانی مداخلت، شام، یمن اور لیبیا میں سیاسی بحران کے حل جیسے اہم موضوعات شامل ہوئے۔

عرب رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کے مسئلے کو 2002 میں اٹھائے گئے ‘عرب پیس انیشیوٹیو’ کے مطابق حل کیا جائے۔ جس کے مطابق اسرائیل کو اس صورت میں تسلیم کیا جائے گا۔ جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ نے اس موقع پر وعدہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کےلئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔ تکلیف دہ مسائل نے 7 دہائیوں تک توانائیاں ضائع کیں جبکہ فلسطین اتھارٹی کے صدر محمد عباس کا کہنا تھا کہ امریکا مسلسل اسرئیلی قبضے کی پشت پناہی کررہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top