جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کابینہ کے اخراجات کے لیے فنڈ ہیں، لیکن الیکشن کے لیے نہیں : شہزاد وسیم

10 اپریل, 2023 14:17

اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا ہے کہ ایک سال میں کئی دہائیاں ملک کو پیچھے لے گئے ہیں، بڑی کابینہ کے اخراجات کے لیے فنڈ جاری ہو جاتا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماء اور قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں پر الف لیلہ کی کہانی سنی، انہوں نے اپنا اصل چہرہ دیکھا دیا۔ کل آپ آئین کی سالگرہ منائیں گے یا برسی منائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ آپ کی اتنی بڑی کابینہ کے اخراجات کے لیے فنڈ جاری ہو جاتا ہے، لیکن الیکشن کے لیے نہیں، عوام کے آٹے کے لیے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ نے پنجاب انتخابات کے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا

قائد حزب اختلاف کی تقریر کے دوران شور شرابہ ہوا، انہوں نے کہا کہ کام کرنے سے عزت ہوتی ہے۔ تصویریں چھاپنے یا لگانے سے نہیں۔ انہوں نے تہمت لگائی ہے، یہی حال سپریم کورٹ کا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی چادریں مت کھینچیں، آٹے کی بوری میں جو گندم ہے، وہ کھانے کے قابل نہیں کل اس حکومت کا ایک سال پورا ہوا۔ ایک سال میں کئی دہائیاں ملک کو پیچھے لے گئے ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ قرارداد مسترد ہوگئی، جس پر اپوزیشن نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top