جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

T20 ورلڈکپ کے میچز کی میزبانی، ویسٹ انڈیز کا رکن ملک دستبردار ہوگیا

01 دسمبر, 2023 13:41

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے میچز کی میزبانی سے ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا نے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کیلئے ویسٹ انڈیز کے 7 اور امریکا کے 3 وینیوز کا اعلان کیا تھا، ڈومینیکا کو پہلے راؤنڈ کا ایک اور سپر 8 مرحلے کے 2 میچز کی میزبانی کرنا تھی۔

رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے وقت پر انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے، تیاری مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹ کے میگا ایونٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2024 میں ٹی 20 فارمیٹ کا نواں ورلڈ کپ ہوگا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کو کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کہاں ہوگا؟، 3 وینیوز فائنل

اس ایونٹ میں 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اس کے بعد 4، 4 کے 2 گروپس میں سے ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، ایونٹ 4 جون سے 30 جون 2024ء تک کھیلا جائیگا جس میں مجموعی طور پر 55 میچز ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top