جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بابراعظم سے دوستی کی خواہشمند پاکستانی اداکارہ کی ویڈیو وائرل

12 جولائی, 2024 17:36

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ یشما گل نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ سے میزبان پروگرام کے دوران سوال کرتا ہے کہ انہیں کون سا کرکٹر پسند ہے؟۔

اداکارہ یشما گل نے جواب دیا کہ بابراعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں کیونکہ وہ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور وہ دُنیا کے نمبر ون بیٹسمین ہیں جوکہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: سیلزمین کو مارنے والی لڑکیاں اداکارہ مریم نفیس کی دوست نکلیں، ویڈیو وائرل

اداکارہ کے جواب پر میزبان نے ایک اور سوال داغ دیا کہ آج کل پاکستانی کرکٹرز ہماری اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر میسجز کرتے ہیں تو کیا آپ کو کبھی کسی کرکٹر کا میسج آیا ہے؟۔

مزید پڑھیں: چاہت فتح علی سے متعلق سمپسن کی پیشگوئی! مداح حیران

جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی کسی اداکارہ نے نہیں بتایا کہ اُنہیں پاکستانی کرکٹرز کی طرف سے میسجز آرہے ہیں البتہ اپنی بات کروں تو مجھے کبھی کوئی میسج نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: اینکر عائشہ جہانزیب پر تشدد؛ شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

میزبان نے مزید سوال کیا کہ آپ کی کسی کرکٹر کے ساتھ دوستی ہے؟ اس پر انکا کہنا تھا کہ کبھی بھی کسی کرکٹر سے کوئی ملاقات یا بات نہیں ہوئی تو پھر دوستی کیسے ہوسکتی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اگر میری بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائے گی تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top