جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

31 اگست کو افغانستان میں امریکا کا فوجی مشن ختم ہوجائے گا : جو بائیڈن

09 جولائی, 2021 13:21

واشنگٹن : امریکی صدر نے واضح طور پر کہا ہے کہ 31 اگست کو افغانستان میں امریکا کا فوجی مشن ختم ہوجائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں قوم کی تعمیر کےلیے نہیں گئے تھے۔ اب افغان لیڈروں کو مل بیٹھنا ہوگا او وہ باہم مل کر مستقبل کی جانب بڑھیں۔

انہوں نے افغانستان میں امریکا کی موجودگی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور کتنے ہزار امریکی بیٹیوں اور بیٹوں کو خطرے سے دوچار کریں گے۔ میں امریکیوں کی ایک اور نسل کو جنگ کے لیے افغانستان میں نہیں بھیجوں گا جبکہ کسی مختلف نتیجہ کے حاصل ہونے کی کوئی معقول توقع بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کا حملہ، سلمیٰ ڈیم کی سیکیورٹی پر مامور 16 اہلکار ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے طالبان پر بھروسا نہیں کیا تھا بلکہ افغان فوج کی صلاحیت پر اعتماد کیا تھا کہ وہ حکومت کا دفاع کرے گی۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکا کے انخلاء کے بعد افغانستان میں کسی ایک حکومت کے کنٹرول کا بہت کم امکان ہے۔ افغان حکومت طالبان کے ساتھ کوئی ڈیل طے کرے۔

امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کی جنگ کا خاتمہ ہورہا ہے، اسامہ بن لادن کو مارنے کے بعد مشن مکمل ہوگیا تھا اور اب وہاں سے دہشت گردی سر نہیں اٹھا نہیں رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان پر بھروسہ نہیں کیا تھا، افغان فوج کی صلاحیت پر اعتماد کیا تھا کہ وہ حکومت کا دفاع کرے گی۔ 31 اگست کو افغانستان میں امریکا کا فوجی مشن ختم ہوجائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top