جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حالات بہت زیادہ گمبھیر اور ریاست کو چیلنج کرنے جیسے ہیں : خورشید شاہ

19 جولائی, 2021 14:14

سکھر : خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے حالات بہت زیادہ گمبھیر اور ریاست کو چیلنج کرنے جیسے ہیں، جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت سارے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ 35 سالوں میں خارجہ پالیسی اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی ابھی ہو رہی ہے۔ آج کے حالات بہت زیادہ گمبھیر اور ریاست کو چیلنج کرنے جیسے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کی سخت ضرورت ہے۔ اختلاف اپنی جگہ لیکن جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔ اگر ان حالات میں حکومت دھاندھلی کرے گی، تو بہت خراب صورتحال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی بیان نے ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار کی اصلیت عیاں کردی : دفتر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بہت زیادہ چینی 105 ہوگئی، آٹا مہنگا ہوگیا۔ آج گندم اور چاول باہر سے منگوا رہے ہیں۔ امین گنڈا پور پاگل آدمی ہیں، ناسمجھ لوگ گالیاں دے رہے ہیں۔ کشمیر والوں کو سوچنا چاہیے کہ انہیں کس کو ووٹ دینا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے خلاف بننے والا اتحاد صرف اقتدار لینے کیلئے بنا ہے۔ اتحاد بنانے والوں کو عوام سے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top