مقبول خبریں
پی ٹی آئی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم نہیں کسی اور وجہ سے ملی ہے
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم نہیں کسی اور وجہ سے ملی ہے، حکومت صدارتی آرڈیننس لاکر اپنی سہولت کیلئے قانون سازی کررہی ہے۔
جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قانون کسی ایک فرد کے لیے نہیں بنایا جاتا، حکومت صدارتی آرڈیننس لاکر اپنی سہولت کیلئے قانون سازی کررہی ہے، قانون سازی اچھی مثال نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے : مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم نہیں کسی اور وجہ سے ملی ہے، موجودہ حکومت نااہل اور نالائق ہے جو کچھ ڈیلیور نہیں کرسکی، تحریک انصاف کی نااہلی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سڑکوں پر آکر اسے آشکار نہ کرتے تو یہ کبھی تاریخ کا حصہ نہیں بنتی، دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔