جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برطانیہ کے وزیر اعظم نے کورونا قوانین توڑنے پر پارلیمنٹ سے معافی طلب کرلی

20 اپریل, 2022 10:54

لندن : برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی جرمانے پر پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی پارٹی میں شرکت کے لئے پورے دل سے معافی مانگتے ہیں۔

جانسن نے اس معافی کے ساتھ اصرار کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر قواعد نہیں توڑے یا پارلیمنٹ کو گمراہ نہیں کیا، جبکہ استعفیٰ دینے کے امکان کو بھی مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں نہیں آیا کہ سالگرہ کا اجتماع کیک کے ساتھ مکمل ایک پارٹی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، برطانیہ کے لارڈ ڈیوڈ وولفسن عہدے سے مستعفی

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ پشیمان ہیں، لیکن دلیل دی کہ حکومتی رہنماؤں کو تبدیل کرنا غلط ہوگا۔ جب برطانیہ کو یوکرین میں جنگ اور توانائی اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث زندگی گزارنے کے اخراجات سمیت بحرانوں کا سامنا ہے۔

حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر نے معافی کو "مذاق” قرار دیا اور جانسن کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتا ہے کہ وہ بے ایمان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top