جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعظم نے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کو انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا ہے

27 اپریل, 2021 18:23

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، حکومت تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوگی، جس پارٹی کا منشور احتساب ہو وہ یہ نہیں کرسکتی کہ اپنے لوگوں کیلئے معیار الگ ہو، جہانگیر ترین نے پارٹی کیلئے بہت کام کیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چودھری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن سنجیدہ رویہ اختیار کرے، اپوزیشن الیکشن ریفارمز پر تجاویز دے۔ اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم سے ہوگا، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینا چاہتے ہیں، ابھی تک کورونا کیسز میں اضافے کی شرح برقرار ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پہلی لہر میں 3400 لوگ آئی سی یو میں گئے تھے، موجودہ لہر میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی،

آکسیجن درآمد کیلئے چین اور ایران سے بات چیت چل رہی ہے، دنیا بھر میں ایک ارب کے قریب لوگوں نے ویکسین لگوالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مردان میں کل سے مکمل لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، اس بار عید پر5 چھٹیاں دی جارہی ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ چھٹیوں میں گھروں میں رہ کر احتیاط کرنی ہے، ہم نے ایک سال میں اپنی کیپسٹی کو ڈبل کیا ہے، کیپسٹی ڈبل نہ کی ہوتی تو آج آکسیجن صورت حال ہاتھ سے نکل گئی ہوتی، ہمارے ہیلتھ سیکٹر میں تقریباً 500 میٹرک ٹن آکسیجن جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا: فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ کورونا کی شرح ابھی تک کم نہیں ہوئی، میڈیا نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے بہترین کام کیا ہے، کل خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے، حکومت پچھلے سال بر وقت اقدامات نہ کرتی تو پاکستان کے حالات بھارت کی طرح ہوتے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، حکومت تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوگی، جس پارٹی کا منشور احتساب ہو وہ یہ نہیں کرسکتی کہ اپنے لوگوں کیلئے معیار الگ ہو، جہانگیر ترین نے پارٹی کیلئے بہت کام کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top