جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

31 جولائی, 2024 14:32

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ یکدم 1200 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا  لاکھ 53 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1029 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 40 روپے مہنگا ہو کر 2900 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 27 ڈالر بڑھ کر سونے کا بھاؤ 2415 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top