مقبول خبریں
فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ یکدم 1200 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا لاکھ 53 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1029 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 40 روپے مہنگا ہو کر 2900 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 27 ڈالر بڑھ کر سونے کا بھاؤ 2415 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔