جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

موجودہ حکومت پاکستان کیلئے بہت بڑی لعنت ہے: مریم نواز

27 اپریل, 2021 17:54

اسلام آباد: مریم نواز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کے لیے بہت بڑی لعنت ہے، چاہتی ہوں اس لعنت کاہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن ) مریم نواز کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چلاؤں گی، مقبوضہ کشمیر سے متعلق سازش کی بو آرہی ہے۔ کشمیر پر اگر کوئی سازش ہورہی ہے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی فتح یقینی ہے

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان میں معاملات طے، شہباز شریف مصلحانہ اور مریم نواز جارحانہ انداز اختیار کریں گی

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سازش ہورہی ہے تو پارلیمنٹ اور کشمیریوں کو نہیں پتا، نااہل حکومت نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کے لیے بہت بڑی لعنت ہے، چاہتی ہوں اس لعنت کاہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائے، حکومت کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد میں بھی ناکام ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top