جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی ٹیچر کواسرائیلی فوج کیخلاف پوسٹ مہنگی پڑگئی

15 جنوری, 2024 09:53

 

اسرائیلی فوج مخالف سوشل میڈیا پوسٹ پر اسرائیلی ٹیچر کو گرفتار کر لیاگیا۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق اسرائیلی ٹیچر نے غزہ میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور فوجی آپریشن پر تنقید کی تھی۔

غیر ملکی اخبار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد اسرائیلی ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا، اسرائیلی ٹیچر نے اپنی پوسٹ میں اسرائیلی شہریوں کی کم علمی سے متعلق لکھا تھا۔

پوسٹ میں اسرائیلی ٹیچر نے لکھا کہ فلسطینی بھی انسان ہیں، غزہ سے ہولناک تصاویر آ رہی ہیں،اسرائیلی ٹیچر نے اپنی پوسٹ میں معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی۔

ٹیچر کا کہنا ہے کہ حماس کا حمایتی قرار دینے پر اسرائیلی میڈیا پر مقدمہ کروں گا۔

دوسری جانب ترکی میں میچ کے دوران غزہ جنگ کا پیغام دکھانے پر اسرائیلی فٹبالر کو بھی مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں ایک میچ کے دوران اسرائیل اور حماس کی جنگ کا حوالہ دینے والے اسرائیلی فٹبالر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Trabsonspor ٹیم کے خلاف اپنی ٹیم کے لیے گول کرنے کے بعدفٹبالر ساگیو جیہزنے ایک پیغام کا انکشاف کیا جس میں ا س کی بائیں کلائی کی پٹی پرلکھا تھا کہ 100 دن، 07/10 ۔

 

Israeli footballer reportedly arrested after displaying Gaza war message  during match in Turkey | Turkey | The Guardian

 

یہ پیغام 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے اور غزہ میں 130 سے زائد اسرائیلیوں کو یرغمال بنائے جانے والے دنوں کی تعداد کا حوالہ تھا۔

تاہم انطالیہ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اسرائیلی فٹبالر ساگیو جیہزکل کے خلاف غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے گئے قتل عام کے حق میں نفرت انگیز جشن منانے کی وجہ سے عوام کو نفرت پر اکسانے کے لیے عدالتی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ پڑھیں : 7اکتوبر سےغزہ میں 30ہزار اہداف کونشانہ بنایا گیا:اسرائیلی فوج

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top