مقبول خبریں
سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی لیگ کا منصوبہ تیار کرلیا
ریاض: سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مالکان سے بات کی ہےِ، مبینہ طور اس لیگ کا منصوبہ ورلڈ کرکٹ کو تبدیل کر دے گا۔
سعودی حکام نے ٹی ٹوئنٹی کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں پر اپنے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فارمیٹ : انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی تھی، آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی تصدیق کی تھی۔