جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستانی باکسر نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کی جیت فلسطینیوں کے نام کردی

01 دسمبر, 2023 13:50

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بارہویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔

بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی۔

عثمان کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس ہوکر تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگیا۔

اس فتح کے ساتھ یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے اپنی 12 انٹر نیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوتھ ورلڈ چیمپئن: عثمان وزیر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔

عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ کے لیے کوچز نے بھرپور تیاری کروائی، مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کوشش کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top