جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

12 ربیع الاول کے حوالے سے این سی او سی نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

11 اکتوبر, 2021 19:17

اسلام آباد: این سی او سی کی جانب سے محفل میلاد اور سیرت کانفرنسز کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

این سی اوسی نے محفل میلاد کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے پر زور دیا اور محفل میلاد اور سیرت کانفرنسز میں علما اور نعت خوانوں کی مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریش کے مطابق محفل میلاد اور سیرت کانفرنسز کے لیے مقام کھلا اور کشادہ ہونا چاہیے، محفل میلاد اور سیرت کانفرنسز میں 6 فٹ سماجی فا صلے کو برقرار رکھنا لازمی ہے۔ لائسنس یافتہ روایتی جلوسوں کو ایس او پیز کے ساتھ اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں 12ربیع الاول پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جلوسوں نے تعداد کو کم کرنے کی تجویز دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top