جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ اور پنجاب کو جو پیسہ دیا وہ لندن یا دبئی سے برآمد ہوا: فواد چودھری

12 جولائی, 2021 18:06

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کو جو پیسہ دیا گیا وہ لندن یا دبئی سے برآمد ہوا، پانامہ اسکینڈل سے ہمیں ان کی جائیدادوں کا پتہ چلا تھا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن آئے، افغان امن کیلئے پاکستانی کوششوں کو دنیا نے سراہا، وزیراعظم نے واضح جواب دیا تھا کہ امن میں پارٹنر ہیں لیکن جنگ میں نہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 3 سال ہوگئے پاور پروجیکٹ میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی: شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے صرف 8 حلقوں میں امیدوار ہیں اس لیے بلاول بھی بھاگ گئے، مریم نواز کو کشمیر کی تاریخ کا علم ہی نہیں، شہبازشریف پریس کانفرنس میں 25 ارب روپے کا جواب دیتے تو اچھا ہوتا، شہبازشریف سے سوال پوچھیں تو کہتے ہیں میٹرو بنائی اور پنجاب کی خدمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: دھاندلی نہیں ہو رہی اپوزیشن کے کرتوت شکست کی وجہ بنیں گے: مراد سعید

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کو جو پیسہ دیا گیا وہ لندن یا دبئی سے برآمد ہوا، پانامہ اسکینڈل سے ہمیں ان کی جائیدادوں کا پتہ چلا تھا، ان لوگوں کی دیگر ملکوں میں اور بھی جائیدادیں ہوسکتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top