جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین کا اہم شہر ماریوپول روسی قبضے میں آگیا، آخری لڑائی جاری

22 اپریل, 2022 13:33

روس نے سخت مزاحمت کے بعد یوکرین کا اہم شہر ماریوپول قبضے میں لے لیا ہے، ایک اسٹیل پلانٹ میں موجود فوجی اب بھی شہر کا دفاع کر رہے ہیں۔

یوکرین کا اہم بندرگاہی شہر ماریوپول جو تقریباً آٹھ ہفتوں سے محاصرے میں ہے، اب اپنی آخری جنگ لڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً پورا شہر روس کے قبضے میں آچکا ہے، صرف ایک اسٹیل پلانٹ میں اب بھی دو ہزار سے زائد یوکرینی فوجی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس میں ڈیفنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

روس کے صدر پیوٹن نے گزشتہ روز ماریوپول میں فتح کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ انہوں نے اپنے فوجیوں کو پلانٹ پر حملہ کرنے سے روک دیا ہے، تاہم انہوں نے ہدایت دی کہ پلانٹ کو اس طرح سیل کریں کہ ایک مکھی بھی وہاں سے نہ گزر سکے۔

ماریوپول کے میئر وادیم بویچینکو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں مرنے والے شہریوں کی تقریباً 9,000 لاشیں ڈونیٹسک میں لے جا کر اجتماعی قبروں میں دفن کر دی گئی ہیں۔

ادھر یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے ایسٹر کے دوران اس ہفتے کے آخر میں مجوزہ جنگ بندی کو مسترد کرنے کے بعد بھی وہ امن کے لیے پر امید ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top