جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعظم زیر صدارت اتحادیوں کے ورچوئل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

04 اگست, 2023 19:37

اسلام آباد: وزیر اعظم زیر صدارت اتحادیوں کے ورچوئل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ورچوئل میٹنگ میں 4 نکاتی ایجنڈے پر مفصل غور کیا گیا، نگراں وزیر اعظم، نئی مردم شماری نتائج، بلدیاتی انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا، مردم شماری کے معاملے پر فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل پر چھوڑنے پر بھی اتفاق ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نگراں حکومت پر ڈال دیا گیا، نگراں حکومت آئندہ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے معاملات کو خود دیکھ لے گے، نگراں وزیر اعظم کے انتخاب کے معاملہ کو وزیر اعظم کا استحقاق قرار دیدیا گیا، جس پر رہنماؤں نے اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دیدی

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کا انتخاب کرلیں، اجلاس میں بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ کا نام نگراں وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا گیا، نگراں وزیر اعظم کیلئے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کا نام بھی زیر غور آیا، ایم کیو ایم نے نگراں وزیر اعظم کے نام پر مزید مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نے نگراں وزیر اعظم سے متعلق اتحادیوں سے آج رات تک تجاویز مانگ لیں، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو تجاویز دینا چاہیں آج رات تک مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں محسن داوڑ نے بھی نگراں وزیر اعظم کیلئے 2 نام تجویز کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top