جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خوف کا بُت خوف خدا سے ٹوٹتا ہے، شہیدوں کے مجسمے توڑنے سے نہیں: مریم نواز

18 مئی, 2023 20:01

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی، خوف کا بُت خوف خدا سے ٹوٹتا ہے، شہیدوں کے مجسمے توڑنے سے نہیں۔

چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز کی زیر صدارت ایم ایس ایف سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ معاشرے کو تخریب کار کی تخریب کاری کے اثرات سے پاک کرنا ہے، 60 ارب کے چور نے چوریاں چھپانے کیلئے کارکنوں کو تخریب کار فورس بنایا، 9 مئی کے واقعات نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی، منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کے ذہن میں زہر بھرا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ابتدائی تخمینے کے مطابق 9 مئی کے واقعے میں 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے: محسن نقوی

ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر مسلح جتھوں کو پاکستان پر حملے کیلئے استعمال کیا گیا، نوجوانوں کی تعلیم، صحت، مثبت سرگرمیوں میں شرکت ترقی کا راستہ ہے، خوف کا بُت خوف خدا سے ٹوٹتا ہے، شہیدوں کے مجسمے توڑنے سے نہیں، فتنے نے نوجوانوں کو جھوٹ بول بول کر ورغلایا۔

انہوں نے کہا کہ سمجھنا ہے تخریب اور تعمیر کی قوتوں میں کیا فرق ہے، یہ بھی سمجھنا ہے دہشت گردی اور احتجاج میں کیا فرق ہے، نوجوانوں کو شرپسند، فتنہ، سیاسی ٹھگ کی بھٹی کا ایندھن نہیں بننے دیں گے، توشہ چور نے ملکی معیشت، کاروبار، نوجوانوں کا روزگار تباہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top