جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر حکومت کے کڑوڑوں روپے خرچ ہوگئے

28 مئی, 2022 14:09

پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کے دوران حکومت کا 14 کروڑ 90 لاکھ روپے کا خرچہ ہوا۔

کہا جارہا ہے کہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پولیس حکام نے حکومت کو ایک درخواست دی جس میں رقم کا مطالبہ کیا گیا۔حکومت نے تحریری درخواست کے بعد 14 کروڑ 90 لاکھ روپے پولیس کو جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں غلاموں نے روس کی بجاء امریکہ کے مہنگے معاہدوں کو ترجیح دی : عمران اسماعیل

اس سے قبل نشریاتی ادارے کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اگر عمران خان کا حقیقی لانگ مارچ 5 روز تک جاری رہا تو پی ٹی آئی دھرنے کے ممکنہ اخراجات 20 کروڑ روپے تک ہوسکتے ہیں۔

مارچ کے انتظامات سنبھالنے والے رہنما کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اگر 50 ہزار لوگ جمع ہوگئےاور دھرنا 5 روز تک جاری رہا تو صرف پڑاؤ ڈالنے کا خرچہ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top