منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کونسے اسمارٹ فون کتنے فروخت ہوئے؟ رپورٹ جاری

02 اگست, 2021 12:01

اسمارٹ فون کی تجارت سے متعلق انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) نے 2021 کی دوسری سہ مای رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون 2021 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سام سنگ نے روایت برقرار رکھتے ہوئے اپریل سے جون 2021 کے دوران 5 کروڑ 90 لاکھ فونز فروخت کیے، جو سمارٹ فونز کی دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل ہے۔

چینی کمپنی شیاؤمی نے 5 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ فونز فروخت کرکے دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 8 منٹ میں اسمارٹ فون چارج کرنے والا چارجر تیار

ایپل 4 کروڑ 42 کروڑ آئی فونز فروخت کرکے تیسری بڑی کمپنی رہی۔

 

اوپو نے ہواوے پر امریکی پابندیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چوتھی بڑی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، اس سہ ماہی میں 3 کروڑ 28 لاکھ فونز فروخت کیے ۔

ویوو نے 3 کروڑ 16 لاکھ فونز فروخت کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کمپنیوں نے اس عرصے میں 9 کروڑ 24 لاکھ فونز فروخت کیے ہے۔

مجموعی طور پر اس عرصے میں 31 کروڑ سے زیادہ اسمارٹ فونز بیچے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل، آئی فون 13 میں کونسا نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران شیاؤمی کے فونز کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 86.6 فیصد زیادہ رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top