جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا گیا

01 نومبر, 2023 13:51

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 31 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ روز کولکتہ میں کھیلے گئے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے حراست میں لیے گئے افراد میں سے 2 افراد کا تعلق جھارکنڈ سے ہے اور 2 کولکتہ کے ہی رہائشی ہیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو گیٹ نمبر 6 جب کہ دیگر 2 افراد کو بلاک جی 1 سے حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے چاروں افراد نوجوان ہیں اور انہوں نے اسٹیڈیم میں احتجاج کے طور پر صرف فلسطین کا جھنڈا لہرایا تھا تاہم کسی قسم کا نعرہ نہیں لگایا۔

کولکتہ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاروں افراد جن کی عمریں 20 سال ہیں، غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور انہوں نے اس احتجاج کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے بین الاقوامی میچ کا انتخاب کیا۔

 یہ پڑھیں : فلسطینیوں کی نسل کشی : کانگریس اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ کو مظاہرین نے چپ کرادیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top