جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں مون سون کا پہلا مضبوط اسپیل برسنے کو تیار

30 جون, 2022 08:22

کراچی : شہر قائد میں گرمی کا زور ٹوٹنے کو ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے اسپیل کو مضبوط قرار دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ یکم جولائی کو تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ میں بادل برسیں گے، جبکہ کراچی میں دو جولائی سے بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگا، جو پانچ جولائی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کی سڑکیں اور اس پر ہوتیں بے قاعدگیاں

محکمہ موسمیات نے اسپیل کو مضبوط مون سون قرار دے دیا ہے، جس پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اربن فلڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ اور دادو میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔ تین سے پانچ جولائی کے دوران ماہی گیروں کو سمندر میں احتیاط کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top