مقبول خبریں
وفاق کو مدد کرنا ہوگی، ساٹھ ارب میں بلوچستان کی ترقی نہیں ہوسکتی : عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ وفاق جب تک مدد نہیں کرے گا، یہاں کی حالت نہیں بدلے گی، پچاس اور ساٹھ ارب میں بلوچستان کی ترقی نہیں ہوسکتی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وکلاء نمائندگان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ اگست کے واقعے کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ہے۔ وکلاء معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات : جمعیت علمائے اسلام (ف) نے میدان مار لیا
انہوں نے کہا کہ وفاق جب تک بلوچستان کی مدد نہیں کرے گا، تب تک یہاں کی حالت نہیں بدلے گی۔ وفاق بلوچستان کے حوالے سے بڑے دل کا مظاہرہ کریں۔ وفاقی حکومت کو بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پچاس اور ساٹھ ارب میں بلوچستان کی ترقی نہیں ہوسکتی ہے۔ پہلے تحریک عدم اعتماد لانے والوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں ہوتی تھی۔ ہم نے کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، نہ ہی کریں گے۔